سڈنی30جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): آسڑیلوی حکام نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے سڈنی کے نواح میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ شبہ ہے کہ یہ مشتبہ افراد دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے آج بروز ہفتہ بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں یہ کارروائی دراصل آسٹریلیا میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کی خاطر کی گئی۔